تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند

اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں بحیرۂ روم کے ساحلی پانی میں خردبینی کائی کے غیر معمولی پھیلاؤ نے سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹس کے نظام کو متاثر کردیا ہے۔پانی میں کائی اور دیگر ذرات کی مقدار بڑھنے سے سمندری پانی کی صفائی اور فلٹریشن کا عمل متاثر ہوا، جس کے باعث اسرائیل کے 6 بڑے سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹس میں سے ابتدائی طور پر 5 کو بند یا محدود کرنا پڑا۔6 ستمبر تک اشکلون اور اشدود کے دو پلانٹس مکمل طور پر بند تھے، جبکہ مزید تین پلانٹس جزوی استعداد کے ساتھ کام کررہے تھے۔ حیدرا کا پلانٹ معمول کے مطابق فعال رہا۔حکام نے بعض علاقوں میں پانی کے دباؤ میں کمی اور عارضی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے پانی کے استعمال میں کمی کی اپیل کی ہے۔اسرائیلی محققین کے مطابق موجودہ صورتحال کا ممکنہ سبب بحیرۂ روم میں کائی کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کائی فلٹریشن نظام اور ریورس اوسموسس جھلیوں کو متاثر کرسکتی ہے، جس سے پانی کی پیداوار کم ہونے کے ساتھ پلانٹس کو عارضی طور پر بند بھی کرنا پڑسکتا ہے۔