تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

الجزائر میں بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق 44 زخمی

الجزائر میں بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق 44 زخمی

الجزائر( مانیٹرنگ ڈیسک)الجزائر کے شمالی صوبے بومرداس میں پیش آنے والے ایک المناک بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس شاہراہ پر سفر کے دوران بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور الٹ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس سیطیف سے دارالحکومت الجزائر جا رہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد سول ڈیفنس، پولیس اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام نے جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جا رہی ہے۔الجزائری حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اگرچہ حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم ابتدائی طور پر تیز رفتاری، ڈرائیور کے گاڑی پر قابو کھونے یا سڑک کی خراب صورتحال کو ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاڑیوں کی خراب حالت اور بعض شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات کی کمی ہر سال بڑی تعداد میں حادثات کا سبب بنتی ہے۔واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔