تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق بین الاقوامی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا: وزیر پٹرولیم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق بین الاقوامی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا: وزیر پٹرولیم

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کسی بھی شعبے کو غیر ضروری ترجیح نہیں دے رہی اور نہ ہی کسی پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صارفین تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔وزیر پٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے دوبارہ بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔