تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی

سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو اچانک عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے میں معروف اسپورٹس صحافی عبدالماجد بھٹی نے اہم انکشاف کیا ہے۔عبدالماجد بھٹی کے مطابق متعدد صحافیوں نے اس بات کی تحقیق کرنے کی کوشش نہیں کی کہ سرفراز احمد سمیت کھلاڑیوں اور عمر گل کو واپس بھیجنے کی اصل وجہ کیا تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرفراز احمد کو عاقب جاوید کی جانب سے پیغام موصول ہوا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ میں عبید شاہ یا عامر جمال کو لازمی کھلایا جائے، جبکہ محمد رضوان کو ٹیم سے باہر کرکے غازی غوری کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے۔ماجد بھٹی کے مطابق سرفراز احمد نے اس معاملے پر کپتان بابر اعظم سے بات کی تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ محمد رضوان اور خرم شہزاد کے ساتھ ہی میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔اسپورٹس صحافی کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر یہی معاملہ ناراضی کا سبب بنا اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد سرفراز احمد کو کوچنگ سے ہٹا دیا گیا۔