تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا گیا

بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ، فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا گیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔ قومی بجلی نگران ادارے نے ماہانہ اور سہ ماہی قیمتوں میں ردوبدل کے تحت بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ادارے کے مطابق ماہانہ قیمتوں میں ردوبدل کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کا اثر ستمبر 2026 کے بجلی بلوں میں ظاہر ہوگا۔ جولائی کی ایندھن قیمت میں ردوبدل کے باعث صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب سہ ماہی قیمتوں میں ردوبدل کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے اپریل سے جون 2026 کی سہ ماہی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔سہ ماہی اضافے کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا، جبکہ اس کا اثر کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی پڑے گا۔حکام کے مطابق سہ ماہی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔