کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے ممکنہ سرمایہ کاروں کو خبردار کیا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ رائٹرز کے مطابق کمپنی کی مجوزہ آئی پی او دستاویز میں اے آئی سے متعلق خطرات پر تقریباً 80 صفحات شامل ہیں، جن میں بعض ماڈلز کے بند کیے جانے کی مزاحمت، معلومات چھپانے اور بلیک میلنگ جیسے ممکنہ رویوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم یہ دستاویز تاحال عوامی طور پر جاری نہیں کی گئی اور انتھروپک نے رپورٹ پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
انتھروپک کا انتباہ، جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی