تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا کے خلاف پوری قوت کے ساتھ قانون نافذ کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور اختلافی مسائل کو عوام کے فیصلے کے لیے پیش کرنا جمہوری عمل کا حصہ ہے۔وزیر دفاع کے مطابق جو عناصر عوامی رائے کے بجائے تشدد کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مقاصد جمہوری نہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عناصر انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ریاست کسی بھی غیر قانونی یا ریاست مخالف سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی اور قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا موقع دیا جائے گا۔