تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری 21 مئی تک موخر کر دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری 21 مئی تک موخر کر دی

اسلام آباد( پاکستان خبر) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت پر کیسز میں حتمی دلائل دینے کا بھی کہا۔واضح رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن کی سماعت جاری ہے اور سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔