تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فولڈ ایبل آئی فون کی آمد، ایپل کی ڈویلپرز کیلئے نئی ہدایات جاری

فولڈ ایبل آئی فون کی آمد، ایپل کی ڈویلپرز کیلئے نئی ہدایات جاری

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون ڈوو کی فروخت سے قبل ڈویلپرز کو اپنی ایپس اور گیمز نئے ڈیوائس کے مطابق بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔فولڈ ایبل آئی فون کی پیشگی بکنگ 16 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ صارفین کو ڈیوائس کی فراہمی 23 اکتوبر سے کی جائے گی۔ اس سے قبل ایپل نے ایپس کو نئے فون کے مطابق ڈھالنے کیلئے نئی رہنما ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ایپل کے مطابق ڈویلپرز کو اپنی ایپس ایکس کوڈ 27.1 کے ذریعے تیار یا دوبارہ مرتب کرنا ہوں گی۔ اس ورژن کے ذریعے تیار کی گئی ایپس کو ایپ اسٹور پر خصوصی نشان کے ساتھ نمایاں کیا جائے گا، جس سے صارفین کو معلوم ہوسکے گا کہ متعلقہ ایپ آئی فون ڈوو کیلئے موزوں بنائی گئی ہے۔ڈویلپرز اب اپنی ایپس اور گیمز ایپ اسٹور کنیکٹ کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں۔ ایپل نے مزید اعلان کیا ہے کہ اپریل 2027 سے ہر نئی ایپ کیلئے آئی فون ڈوو پر ایپ کے کم از کم ایک اسکرین شاٹ کی فراہمی لازمی ہوگی۔