کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی رونمائی رواں ماہ متوقع ہے۔بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایپل میک بُک کا نیا ورژن پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے ساتھ کمپنی کی موجودہ میک مصنوعات کے نئے چپس والے ماڈلز اور بہتر خصوصیات کے حامل آئی پیڈ منی کی اپ ڈیٹس بھی متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔ٹچ اسکرین میک بُک متعارف کرانے سے متعلق خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی ہیں، تاہم ماضی میں ایپل کے اعلیٰ عہدیدار اس تصور پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔2010 سے کمپنی کے بعض عہدیداروں کا مؤقف رہا ہے کہ لیپ ٹاپ کی اسکرین کو بار بار چھونے کے لیے ہاتھ آگے بڑھانا صارفین کے لیے غیر آرام دہ ہوسکتا ہے۔یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایپل نئی مصنوعات متعارف کرانے کے حوالے سے سرگرم ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ ماہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون ڈوو متعارف کرائے، جبکہ آئی فون ڈوو کی ریلیز 23 اکتوبر کو متوقع ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل 13 اکتوبر کو اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی پر مرکوز ایک تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے، جس میں بالکل نئی نوعیت کی مصنوعات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔