تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

فولڈ ایبل آئی فون کی 60 لاکھ یونٹس فروخت کا امکان

فولڈ ایبل آئی فون کی 60 لاکھ یونٹس فروخت کا امکان

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون آئی فون ڈُوو کی رواں برس تقریباً 60 لاکھ یونٹس فروخت متوقع ہے۔مارکیٹ پر تحقیق کرنے والے ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق فون کی قیمت اور صارفین کی جانب سے ممکنہ پذیرائی اس کی طلب پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔آئی فون ڈُوو کی قیمت 1999 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کے مقابلے میں تقریباً 100 ڈالر زیادہ ہے۔کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے تحقیقی ڈائریکٹر ترُن پاٹھک کے مطابق ایپل کی جانب سے قیمت کا تعین نئے فون کی پیشکش کے اہم پہلوؤں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی نسل کے فولڈ ہونے والے فون کی قیمت 2000 ڈالر سے کم رکھنا ایپل کی جانب سے ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔ ان کے مطابق اس قیمت پر موجودہ آئی فون پرو استعمال کرنے والوں اور طویل عرصے سے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے منتظر صارفین کی جانب سے دلچسپی پیدا ہوسکتی ہے۔تاہم، 60 لاکھ فونز کی فروخت کا اندازہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ سطح کو ظاہر کرتا ہے اور اصل فروخت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایپل اپنی پیداواری صلاحیت میں کتنی تیزی سے اضافہ کر پاتا ہے۔ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس نے فون کے ڈیزائن کو سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا ڈیزائن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض دیگر کمپنیوں کے فولڈ ہونے والے فون ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے دو الگ فونز کو آپس میں ملا دیا گیا ہو۔