لاہور (پاکستان خبر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی۔ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کی تقریبات ایک روز کیلئے معطل رہیں گی۔ مریم نواز نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے گزشتہ بسنت سے بہتر انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ 25 سال کے وقفے کے بعد رواں سال فروری میں لاہور میں بسنت کا انعقاد ہوا تھا۔