تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان ڈے کی 86 ویں سالگرہ: مسلح افواج کی قوم کو دلی مبارکباد

پاکستان ڈے کی 86 ویں سالگرہ: مسلح افواج کی قوم کو دلی مبارکباد

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان ڈے کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے کہا کہ مارچ 1940 ہماری تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے، جب قومی وژن واضح ہوا اور آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ اس دن پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور امید کی جھلک واضح ہوتی ہے۔عسکری قیادت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسلام کے اصولوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مسلح افواج پختہ عزم اور خدائی رہنمائی کے ساتھ قومی سلامتی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز کے باوجود مسلح افواج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد ہو کر ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور ثابت قدم ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے مقدس سرحدوں کے دفاع، قومی خودمختاری کے تحفظ اور ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف داخلی سلامتی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔