تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

اروندھتی رائے نے برلن فلم فیسٹیول سے علیحدگی اختیار کر لی

اروندھتی رائے نے برلن فلم فیسٹیول سے علیحدگی اختیار کر لی

( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن دارالحکومت برلن میں جاری برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔اروندھتی رائے نے یہ فیصلہ جیوری کے صدر وم وینڈرز کے بیان کے بعد کیا، جس میں کہا گیا کہ “سینما کو سیاست سے دور رہنا چاہیے”۔ رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں جب غزہ کی صورتحال اور جرمنی کی اسرائیل حمایت کے بارے میں سوال کیا گیا تو وینڈرز نے کہا کہ فلم سازوں کو سیاست کے میدان میں داخل نہیں ہونا چاہیے اور وہ سیاست کے مقابل متوازن قوت ہیں۔جیوری کی ایک اور رکن ایوا پوشزنسکا نے بھی کہا کہ جیوری سے اس معاملے پر براہِ راست مؤقف کی توقع کرنا مناسب نہیں۔