تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026: پاکستان کے نعمان علی خان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2026: پاکستان کے نعمان علی خان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)چین میں جاری 33ویں ایشین جونیئر انڈیویجول اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔پاکستان کے کھلاڑی نعمان علی خان نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے شیون اگروال کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ شکست کا بدلہ بھی چکا دیا، کیونکہ پچھلی ایشین چیمپئن شپ میں اسی بھارتی حریف نے انہیں شکست دی تھی۔مقابلے کے دوران نعمان علی خان نے ابتدائی سیٹ سے ہی برتری برقرار رکھی اور فیصلہ کن لمحات میں شاندار حکمتِ عملی کے ذریعے میچ اپنے حق میں کیا۔پاکستان کی اس کامیابی کو ایشین جونیئر اسکواش سرکٹ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔