تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین

آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین

کراچی ( پاکستان خبر) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین سفارت کاری کے شعبے میں عالمی امن اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے سفارت کاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان سے لے کر محترمہ بے نظیر بھٹو تک پاکستانی خواتین نے شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے نوجوان خواتین کو سفارت کاری کے شعبے میں آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی خدمات آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔