اسلام آباد( اباسین خبر)یومِ آزادی کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی استقامت مضبوط بنانے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیچیدہ سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کے لیے قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔سابق فوجیوں نے بھی پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور نئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔