تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی خودانحصاری پر زور

عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی خودانحصاری پر زور

واہ( پاکستان خبر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں دفاعی پیداوار، برآمدی صلاحیت اور ملکی دفاعی صنعت کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف واہ میں مختلف نوعیت کے فوجی سازوسامان کی مقامی تیاری اور جدید بنانے کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے مقامی طور پر تیار اور ڈیزائن کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی آزمائشوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ انہیں پی او ایف کو ایک جدید کاروباری ادارے میں تبدیل کرنے کے عمل میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دو نئے صنعتی کارخانے بھی قائم کیے جارہے ہیں، جہاں رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔