نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں شدید سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی کیمپ، سامان کی تقسیم کے مراکز اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں 11 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ نقصانات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور متاثرہ افراد کے نقصان کو کم کرنے کے لیے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی۔