تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 9 اپریل تک بڑھا دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 9 اپریل تک بڑھا دی

راولپنڈی(پاکستان خبر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں ملزمہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے، کیونکہ پولیس نے ابھی تک انہیں کسی بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شوہر اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت میں ویڈیو لنک سسٹم فعال کرنے کی ہدایت جاری کی۔سماعت میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیریں مزاری بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمان کی حاضری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔