تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انسداد دہشت گردی عدالت نے فتح اللہ برکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

انسداد دہشت گردی عدالت نے فتح اللہ برکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

اسلام آباد( پاکستان خبر) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی بانی کے وکیل فتح اللہ برکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا، جس میں زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے اور پی ٹی آئی وکلا پر خاور مانیکا کے ساتھ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔