اسلام آباد (پاکستان خبر)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان سے متعلق سوال کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھری ایم پی او کے تحت نظربندی قانون کے مطابق ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت پر گورننس اور دہشت گردی روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف شعبے مسائل کا شکار ہیں۔ عطا تارڑ نے افغان حکومت پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ دہشت گردوں کو جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی دیا جائے گا۔