تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

آسٹریلیا نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ویدرالڈ کو ڈراپ کردیا

آسٹریلیا نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ویدرالڈ کو ڈراپ کردیا

آسٹریلیا ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیک ویدرالڈ کو اسکواڈ سے باہر کرتے ہوئے میٹ رینشا کو شامل کرلیا ہے۔ڈارون میں پہلے ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں یہ واحد تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔جیک ویدرالڈ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بالترتیب 23 اور صفر رنز بنائے۔ وہ اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں 20.36 کی اوسط سے صرف 224 رنز بناسکے ہیں۔پہلی اننگز میں وہ حسن محمود کی گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے کیچ ہوئے، جبکہ دوسری اننگز میں بھی حسن محمود ہی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسری جانب میٹ رینشا 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے قریب ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور 3 سنچریاں بھی اسکور کیں۔