تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر متفق، شہباز شریف کا دورہ کامیاب

آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر متفق، شہباز شریف کا دورہ کامیاب

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کے دوران سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اتفاق کر لیا ہے۔وزیراعظم نے آسٹریا کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر دونوں فریقین نے مثبت دلچسپی کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ویانا میں پاک۔آسٹریا اعلیٰ سطح کے بزنس راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی روابط میں توسیع سے باہمی خوش حالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔اسحاق ڈار نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔نائب وزیراعظم نے آسٹریا کی تکنیکی مہارت اور پاکستان کی متحرک منڈی و نوجوان افرادی قوت کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ آسٹریا کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور یورپی خطے میں اقتصادی تعلقات کے فروغ کے ذریعے ترقی، طویل المدتی معاشی شراکت داری اور کاروباری مواقع پیدا کیے جائیں گے۔