تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دیر میں مطلوب 15 دہشت گردوں کی فہرست جاری، انعامات کا اعلان

دیر میں مطلوب 15 دہشت گردوں کی فہرست جاری، انعامات کا اعلان

 پشاور( پاکستان خبر)خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے ضلع دیر میں مطلوب 15 دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شیر امین عرف کاکا کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق قاری احسان اور شیر عالم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 60،60 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ سپین شاہ، اعجاز اور دیگر مطلوب افراد کے لیے 50،50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ کی گرفتاری میں مددگار اطلاع دینے والوں کے لیے 40،40 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کے مطابق مطلوب افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔