تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 میں طلائی تمغہ جیت لیا

عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 میں طلائی تمغہ جیت لیا

 کو ئٹہ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی نامور کھلاڑی عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے کشتی کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔سری لنکا میں جاری ایونٹ کے دوران عائشہ بلوچ نے شاندار داؤ پیچ، اعلیٰ تکنیک اور غیر معمولی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی برتری قائم رکھی اور ایشیائی حریف ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔فائنل مقابلے میں بھی عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری واضح رہی، جبکہ بھارتی ریسلر ان کے مؤثر کھیل کا توڑ نہ کر سکی۔فیصلہ کن کامیابی کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر ادا کیا اور وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ان کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور عوام کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔عائشہ بلوچ کی یہ کامیابی بلوچستان سمیت پورے ملک کی نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلے اور امید کا روشن پیغام قرار دی جا رہی ہے۔