تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بابر اعظم کی شاندار کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی میں 100 نصف سنچریوں کا سنگ میل عبور کر لیا

بابر اعظم کی شاندار کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی میں 100 نصف سنچریوں کا سنگ میل عبور کر لیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک)لاہور میں جاری مقابلوں کے دوران قومی بیٹر بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی سوویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں سرانجام دیا، جہاں وہ اکہتر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ان کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل ایک سو چار میچز کھیل کر حاصل کیا تھا۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے کرکٹر رائلی روسو بھی لیگ میں سو میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے، جس پر دونوں کھلاڑیوں نے خوشی کے لمحات ایک ساتھ شیئر کیے۔لیگ انتظامیہ کی جانب سے سو نصف سنچریوں اور سو میچز کے اعزاز پر بابر اعظم اور رائلی روسو کی مشترکہ تصویر بھی جاری کی گئی۔بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد، کراچی اور پشاور کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ہر ٹیم کے لیے اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا ہے۔