لاہور ( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایجبسٹن میں ٹریننگ سیشن کے دوران کہا گیا دلچسپ پنجابی جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگیا۔ایجبسٹن میں قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران بابر اعظم کو پویلین سے گراؤنڈ کی جانب جاتے ہوئے پنجابی میں یہ کہتے سنا گیا: ’’ہنیر پے ریا اے، لائٹاں جلاؤ‘‘۔بابر اعظم کے اس جملے کا مطلب ہے کہ ’’بہت اندھیرا ہوگیا ہے، لائٹس جلاؤ‘‘۔قومی کپتان کے بے ساختہ اور ہلکے پھلکے انداز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں اور یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔