تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمت 48 پیسے بڑھنے کا امکان

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمت 48 پیسے بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان خبر)بجلی صارفین کے لیے ایک ماہ کے دوران قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، کیونکہ بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔پاکستان کے مرکزی پاور پروڈکشن ایجنسیز (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔درخواست میں بتایا گیا کہ دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں ہائیڈل ذرائع سے 18.07 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد، درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد، درآمدی گیس سے 17.24 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 25.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نیپرا کی سماعت کے بعد ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ صارفین کے بلوں پر اثر ڈالے گا۔