تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بکتاش سیاوش نے طالبان حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی

بکتاش سیاوش نے طالبان حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے طالبان حکومت کے مستقبل پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کر دی۔افغانستان انٹرنیشنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بکتاش سیاوش نے طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور وہ مذہب کو بدنام کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان کا مقصد اسلام کو خواتین کے حقوق، جدید تعلیم، فنون اور انسانیت کے خلاف ایک سخت گیر نظام کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔سابق رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ طالبان کی پالیسیوں نے عالمی سطح پر ان کی حقیقت واضح کر دی ہے، جبکہ افغان عوام اب مزید جبر کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری مزاحمتی سرگرمیاں اور مسلح گروہوں کی کارروائیاں اس بات کی علامت ہیں کہ افغان معاشرے کے ایک بڑے حصے نے طالبان حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔