تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، 3 دہشت گرد ہلاک

کو ئٹہ( پاکستان خبر)بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دونوں علاقوں میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کرلیا۔ کارروائی میں 2 دہشت گردوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں، جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے، جن میں تنظیم کا سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی ختم کردی گئیں اور فتنۃ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور آپریشن ردالفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔