تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بلوچستان: سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی

بلوچستان: سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی

کو ئٹہ( پاکستان خبر)بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ریلی میں شرکاء نے حب الوطنی سے سرشار ہو کر فتنہ الہندوستان اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے اور پاکستان و پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔