تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

غیر فٹ غیر ملکی کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے:گواسکر کا مطالبہ

غیر فٹ غیر ملکی کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے:گواسکر کا مطالبہ

ممبئی( سپورٹس ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آئی پی ایل میں غیر فٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔انہوں نے یہ مؤقف کیمرون گرین کی حالیہ کارکردگی کے تناظر میں پیش کیا، جو کولکتہ کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتدائی میچز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔گرین نے تین میچز میں اٹھارہ، دو اور چار رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر ہونے کے باوجود اب تک بولنگ نہیں کی۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی جو مکمل فٹ نہ ہوں یا شروع سے دستیاب نہ ہوں، انہیں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ ٹیم کو فائدہ نہیں دے سکتا تو بہتر ہے کہ وہ دستبردار ہو جائے تاکہ ٹیم کسی متبادل کھلاڑی کو موقع دے سکے۔