تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بیلاروس نے پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کو دہشتگردی قرار دے دیا

بیلاروس نے پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کو دہشتگردی قرار دے دیا

منسک( مانیٹرنگ ڈیسک) بیلاروس نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کو سفاک دہشتگردی قرار دیا ہے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ اگر پیش کی جانے والی معلومات درست ہیں تو یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کی ضرورت کس کو تھی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بتایا کہ 29 دسمبر کی رات یوکرین کی حکومت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 91 ڈرونز کے ذریعے پیوٹن کی سرکاری رہائشگاہ پر حملے کی کوشش کی، تاہم تمام ڈرونز کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔