تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

موسمیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں

موسمیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہئیں، جبکہ موسمیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسی اور مالی وسائل تک رسائی ضروری ہے۔نیویارک میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی سطح پر موسمیاتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور اقدامات کو صرف بات چیت تک محدود رکھنے کے بجائے عملی پیش رفت کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی منصوبوں کیلئے ملکی و عالمی وسائل متحرک کررہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور موسمیاتی فنڈز سے وسائل حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کی کمی موسمیاتی منصوبوں میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد بعض عالمی مالی وسائل منصوبوں کی کمی کے باعث استعمال نہیں ہوسکے، اس لیے مستقبل میں ایسے منصوبے تیار کرنا ہوں گے جو دستیاب مالی وسائل کو مؤثر انداز میں عوامی فائدے میں تبدیل کرسکیں۔