تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایس آئی ایف سی اصلاحات کے ثمرات، پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ایس آئی ایف سی اصلاحات کے ثمرات، پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کے نتیجے میں پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ملک کے مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو گزشتہ چار سال میں ریکارڈ بلند سطح ہے۔ اس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 16.3 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.3 ارب ڈالر ہیں۔خرم شہزاد کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔مشیر وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل کی صلاحیت اور مالی استحکام کو مضبوط کرتا ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ریزروز ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کا مظہر ہیں۔