تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائز، امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے سے روک دیا گیا

سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائز، امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے سے روک دیا گیا

پشاور ( پاکستان خبر) ایک اہم سیاسی پیش رفت کے دوران تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے غیر متوقع فیصلے کیے گئے۔پارٹی قیادت نے تمام ممکنہ امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ کوئی بھی کارکن آج یہ عمل مکمل نہ کرے۔رہنماؤں کے مطابق پارلیمانی کمیٹی آئندہ روز سینیٹ کی خالی نشست کے لیے حتمی اور متبادل امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کے بعد نامزد افراد اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے اور اس اقدام سے سینیٹ انتخابات میں غیر معمولی دلچسپی اور مقابلے کی فضا پیدا ہونے کا امکان ہے۔