تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

میرپور( پاکستا ن خبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام نے پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی، اب ذمہ داری ہے کہ عوام کے ووٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرپور سے پونچھ تک جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، کیا اسے جمہوریت قرار دیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور کسی کے سامنے جھکے گی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری یاسین کا شہر کی نشست جیتنا جبکہ آبائی حلقے سے ہار جانا قابل قبول نہیں، کیونکہ ان کے مطابق ماضی میں بھی ایسے حالات دیکھے گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور قومی مفاد میں حکومت اور ریاستی اداروں کا ساتھ دے گی، تاہم کسی سیاسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور سوچا جائے کہ سیاسی مفادات کے نام پر ملک اور آزاد کشمیر کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ کچھ عناصر طاقت کے ذریعے اور غیر جمہوری طریقوں سے حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم عوامی مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے۔