تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

بلاول بھٹو کی وزیراعظم کو پی ٹی آئی سے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دینے کی تجویز

بلاول بھٹو کی وزیراعظم کو پی ٹی آئی سے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دینے کی تجویز

اسلام آباد(پاکستان خبر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیں تاکہ تمام سیاسی قوتیں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کر سکیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کی اور کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے آئین کے مطابق اس کی منظوری دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، لیکن اسے یہ بھی بتانا چاہیے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ نہ کرنے کی کیا ٹھوس وجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ایمرجنسی نافذ کرنا کوئی خوشی کی بات نہیں، اگر کوئی مضبوط جواز پیش کیا جاتا تو صدر اس پر دستخط نہ کرتے۔ ان کے مطابق جب پہلی مرتبہ یہ معاملہ صدر کے سامنے آیا تو ایمرجنسی کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ مذاکرات کی رات انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ بات چیت کامیاب ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے دو نمائندے بھی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی اور قانونی حالات میں پی ٹی آئی کا کردار اہم ہے، جبکہ پارٹی کی صوبائی حکومت نے سیاسی خودکشی کی ہے، جسے اپوزیشن کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے مجبوری کے تحت ایمرجنسی نافذ کی ہے اور یہ اقدام مستقل نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو متحد ہونا ہوگا، کیونکہ کوئی ایک فرد یا ادارہ تنہا اس چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ہاتھوں اپنے چھ طیارے گرائے جانے کو ہضم نہیں کر پا رہا اور وزیراعظم نریندر مودی مختلف مقامات پر آپریشن سندور جاری رہنے کی بات کر رہے ہیں۔ ان کے بقول بھارت علیحدگی پسند عناصر کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ موجودہ مسئلے کے حل کے لیے درمیانی راستہ نکالا جائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آ کر بات چیت کریں۔