ابو ظہبی( ویب ڈیسک) دبئی کے فیسٹیول ایرینا میں یکم اور 2 دسمبر کو دنیا کا بڑا ٹیکنالوجی اجتماع "بلاک چین لائف 2026" منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں 130 سے زائد ممالک کے 15 ہزار شرکا اور 200 عالمی اسپیکرز شرکت کریں گے۔ اس 17ویں بین الاقوامی ایڈیشن میں کرپٹو، ویب تھری، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر خصوصی سیشنز ہوں گے، جبکہ دنیا نیوز کی ٹیم بھی اس اہم تقریب کو کور کرے گی۔