تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

باب وولمر نے محمد آصف کے عظیم بولر بننے کی پیشگوئی کی تھی

باب وولمر نے محمد آصف کے عظیم بولر بننے کی پیشگوئی کی تھی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کمنٹری کے دوران سابق کپتان رمیز راجا نے محمد آصف سے متعلق سابق کوچ باب وولمر کی پیش گوئی کا دلچسپ واقعہ سنایا۔رمیز راجا کے مطابق محمد آصف سے پہلی ملاقات کے وقت وہ پاکستان کی جانب سے کوئی میچ نہیں کھیلے تھے۔ باب وولمر نے تعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ آصف مستقبل میں ایک بڑے گیند باز بنیں گے۔رمیز راجا نے بتایا کہ انہوں نے آصف کی رفتار کے بارے میں پوچھا تو وولمر نے بتایا کہ وہ تقریباً 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔ اس پر انہیں حیرت ہوئی کیونکہ پاکستان تیز رفتار گیند بازوں کے لیے مشہور تھا۔ان کے مطابق بعد میں آصف نے اپنی درست سمت اور گیند کی جگہ کے ذریعے خود کو بہترین بولر ثابت کیا۔ رمیز راجا نے اپنے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی گیند باز تیز رفتاری، ریورس سوئنگ، یارکرز اور باؤنسرز سے حریفوں پر مسلسل دباؤ ڈالتے تھے اور جارحانہ انداز ان کی پہچان تھا۔