تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

جون 2022 کے بعد پہلی باربرینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

جون 2022 کے بعد پہلی باربرینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

ماسکو( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو 17 جون 2022 کے بعد پہلی مرتبہ اس سطح تک پہنچی ہے۔تجارتی اعداد و شمار کے مطابق لندن کی آئی سی ای ایکسچینج میں مئی 2026 کی ترسیل کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر 119.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو تقریباً 28.77 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔بعد ازاں صبح 5 بج کر 35 منٹ پر قیمت میں کچھ کمی آئی اور برینٹ خام تیل 117.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا، تاہم اس وقت بھی قیمت میں تقریباً 27 فیصد اضافہ برقرار رہا۔ماہرین کے مطابق عالمی توانائی منڈی میں کشیدگی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور سپلائی کے خدشات، تیل کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان موجود ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور ایندھن کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔