تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

برطانیہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا

برطانیہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے سعودی عرب کے لیے دفاعی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات کیے جائیں گے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم تنصیبات کو حوثی حملوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیں گے۔ برطانیہ سعودی عرب کو اٹلس اے 400 ایم ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر بھی فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ستمبر میں بھی سعودی عرب کو اضافی دفاعی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا تھا، جس میں رائل ایئر فورس کا ووئیجر فضائی ایندھن بھرنے والا طیارہ شامل تھا، تاہم اس وقت لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب یمنی حکام کے مطابق صوبہ شبوہ میں سرکاری سیکیورٹی فورسز کے تربیتی کیمپ پر حوثی ملیشیا کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔