تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بیوروکریسی ہی پاکستان میں احتساب سے محفوظ رہی: خواجہ آصف

بیوروکریسی ہی پاکستان میں احتساب سے محفوظ رہی: خواجہ آصف

اسلام آباد( پاکستان خبر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف بیوروکریسی ہی احتساب سے محفوظ اور ناقابل گرفت رہی ہے۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں حکمران اشرافیہ کے ہر طبقے کو اپنے اقدامات کی قیمت ادا کرنا پڑی۔ کرپشن، بدانتظامی اور دیگر الزامات کے تحت حکمران اشرافیہ کے خلاف کارروائیاں ہوتی رہیں، تاہم بیوروکریسی ہی احتساب سے محفوظ اور ناقابل گرفت رہی۔خواجہ آصف نے کہا کہ شاید ہی پاکستانیوں کو اس بات کا احساس ہو کہ ملک پر بیوروکریٹس بھی حکمرانی کرتے رہے ہیں۔ سابق گورنر جنرل غلام محمد بیوروکریٹ تھے، سابق وزیراعظم محمد علی بھی بیوروکریٹ تھے، جبکہ سابق صدور سکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بھی بیوروکریٹس رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سب کچھ ایسے دور میں ہوا جب بظاہر اقتدار سیاستدانوں کے پاس تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کو کوئی مورد الزام نہیں ٹھہراتا۔ سیاستدانوں کی نااہلی اور باہمی اختلافات نے بیوروکریسی کو سیاسی معاملات میں جگہ فراہم کی۔ سیاستدان اگر اپنی اصلاح کرلیں تو بیوروکریسی میں بھی خودبخود اصلاح اور احتساب کا عمل شروع ہوجائے گا۔