تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

رمضان میں کاروبار کی رات دیر تک اجازت

رمضان میں کاروبار کی رات دیر تک اجازت

لاہور( کامرس ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں رات 10 بجے دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تاجر برادری، چین اسٹورز، سپر اسٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا ہے۔اب رات 10 بجے دکانیں بند کروانے کی پابندی ختم ہو گئی ہے اور صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زوم میٹنگ کے دوران ہدایت کی کہ رمضان میں کاروبار کے اوقات پر کوئی پابندی نہ ہو، جس کے بعد پورے پنجاب میں رمضان کے دوران کاروباری سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ انتظامی امور سے وابستہ افسران رمضان المبارک میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار کی پابندی نہیں کریں گے۔