تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

کابینہ کی دفاعی افواج اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی قوانین میں ترمیم کی منظوری

کابینہ کی دفاعی افواج اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی قوانین میں ترمیم کی منظوری

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترامیم کے مسودوں کی منظوری دے دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دفاعی افواج ایکٹ 2026ء کے مسودے کی منظوری دی گئی، جو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی گئی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔مسودے میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور کا تعین کیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی، جسے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری قرار دیا گیا تھا۔ اس ترمیم کا مسودہ بھی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔