تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کیپ وردے کے کپتان ریان مینڈیز پر سنگین الزامات، ناک آؤٹ مرحلے سے قبل ٹیم کو دھچکا

کیپ وردے کے کپتان ریان مینڈیز پر سنگین الزامات، ناک آؤٹ مرحلے سے قبل ٹیم کو دھچکا

 نیوزی لینڈ( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی کیپ وردے کی ٹیم کو اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار فارورڈ ریان مینڈیز نیوزی لینڈ میں مبینہ طور پر ایک سنگین کیس میں پولیس تحقیقات کی زد میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی فیفا سیریز کے دوران ٹیم کے ساتھ مترجم کے طور پر کام کرنے والی ایک برازیلین خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ آکلینڈ کے ایک ہوٹل میں ریان مینڈیز نے ان کے کمرے میں زبردستی داخل ہو کر مبینہ طور پر زیادتی کی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون نے پولیس کو مبینہ جسمانی تشدد کے شواہد اور تصاویر بھی فراہم کی ہیں۔تاہم تاحال ریان مینڈیز پر کسی جرم کی باقاعدہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ نیوزی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک تجزیے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔فیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے بدسلوکی کے الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور اس معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے، تاہم جاری تحقیقات کے باعث مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ ریان مینڈیز موجودہ ورلڈ کپ میں کیپ وردے کے تینوں میچز کھیل چکے ہیں، اور اب ان کی قانونی صورتحال ٹیم کے اہم ناک آؤٹ میچ سے قبل ایک بڑا سوال بن گئی ہے۔