تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

چیٹ جی پی ٹی میں مستقبل میں مزید اشتہارات دکھائے جانے کا امکان

چیٹ جی پی ٹی میں مستقبل میں مزید اشتہارات دکھائے جانے کا امکان

نیویارک(ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو مستقبل میں مزید اشتہارات نظر آنے کا امکان ہے، کیونکہ اوپن اے آئی نے چیٹ بوٹ میں اشتہارات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے رواں سال کے آغاز میں چیٹ جی پی ٹی کے اندر اشتہارات کی آزمائش شروع کی تھی، جسے ابتدائی طور پر محدود صارفین اور مخصوص علاقوں تک رکھا گیا تھا۔اوپن اے آئی کے مطابق مفت خدمات جاری رکھنے، بنیادی ڈھانچے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اشتہارات ضروری ہوسکتے ہیں۔فی الحال اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جواب کے نیچے الگ سے دکھائے جاتے ہیں، تاہم کمپنی ایک نئے بصری انداز کی بھی آزمائش کر رہی ہے، جس میں چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تصویر تیار کیے جانے کے دوران اشتہار دکھایا جائے گا۔نئے اشتہاری طریقے کی ابتدائی آزمائش امریکا میں محدود تعداد میں مشتہر کمپنیوں کے ساتھ کی جائے گی۔ چیٹ جی پی ٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مستقبل میں یہ اشتہارات مزید ممالک اور زیادہ مشتہرین تک پھیلائے جاسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق اشتہارات صرف تصاویر تیار کرنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مستقبل میں چیٹ جی پی ٹی کے دیگر حصوں میں بھی دکھائے جانے کا امکان ہے۔