تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالتی انفراسٹرکچر کی فوری بہتری کی ہدایت

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالتی انفراسٹرکچر کی فوری بہتری کی ہدایت

اسلام آباد( پاکستان خبر) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی انفراسٹرکچر میں موجود خلا کی نشاندہی کر کے انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ عدالتی کارکردگی اور ادارہ جاتی وقار کے لیے بلا تعطل اور پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔چیف جسٹس کی زیرِ صدارت ملک گیر عدالتی انفراسٹرکچر اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں عدالتوں اور بار رومز کی سولرائزیشن پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 56 بار رومز کی سولرائزیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ مزید 47 میں کام جاری ہے۔ صوبے میں 62 بار رومز اور عدالتوں میں ای لائبریریز قائم کی جا چکی ہیں، 47 جوڈیشل کمپلیکسز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے ہیں، اور 32 ڈے کیئر سینٹرز اور 74 خواتین سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔سندھ میں 65 بار رومز اور 92 عدالتوں کی سولرائزیشن منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے جبکہ 37 بار رومز اور 61 عدالتوں میں ای لائبریریز قائم کی جا رہی ہیں۔ صوبے کے 28 اضلاع اور 19 تعلقہ سطح پر خواتین سہولت مراکز کی ترقی کا عمل بھی جاری ہے۔خیبر پختونخوا میں 51 بار رومز اور 39 عدالتوں کی سولرائزیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ 66 بار رومز اور 62 عدالتوں میں ای لائبریریز قائم کر دی گئی ہیں۔ خواتین مرکز منصوبے کی منظوری کے بعد اس کا آغاز سوات اور ہری پور سے کیا جا رہا ہے۔