تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زخمیوں کی عیادت، بہترین علاج کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زخمیوں کی عیادت، بہترین علاج کی ہدایت

کوئٹہ (پاکستان خبر)چمن پھاٹک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سرفراز بگٹی سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی مکمل صحت یابی تک ہر ممکن دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایسے واقعات عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے اور ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور بلوچستان کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی کے ذریعے دہشت گرد عناصر کو شکست دی جائے گی اور بلوچستان میں امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔